غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے لیبیائی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقامی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران مصراتہ میں109 افراد ہلاک کردئیے ہیں۔اس شہر میں زخمی ہونے والوں کی تعداد13سو سے زائد ہے۔مصراتہ میں حکومت مخالفین نے فوج کے30 نشانہ بازوں کوبھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر دارالحکومت طرابلس کے علاقے تجوارہ میں مغربی فوج نے24گھنٹے کے دوران دوسراحملہ کیا۔امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبیا پر24 گھنٹوں کے دوران مغربی فورسز نے14 ٹام ہاک میزائل داغے۔ایک امریکی ٹی وی نے مصراتہ میں لیبیائی جنگی طیارے کو نوفلائی زون کی خلاف ورزی کرنے پرمارگرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔اتحادی افواج کے طرابلس پر حملوں میں18 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110